ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں حکومت پر تنقید کے باعث ٹوئٹر سروس بند کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں تباہ کن زلزلے پر حکومتی امدادی کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی آن لائن تنقید کے بعد اب ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند کردی گئی ہےجبکہ شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے کیلئے وی پی این سروس استعمال کرنی پڑ رہی ہے۔
انٹرنیٹ مانیٹرنگ کمپنی نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں ٹوئٹر تک رسائی بحال کر دی گئی ہے، فرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ مواد کو ہٹانے اور غلط معلومات پر پھیلانے پر حکام نے ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کی ذمہ داریاں یاد کرائیں، جس کے بعد ٹوئٹر سروس بحال کی گئی ہے۔
ترکیہ میں سوشل میڈیا میں صدر طیب اردوان کی حکومت کی امدادی سرگرمیوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں لوگ حکومت کی جانب سے ریسکیو کی ناکافی کوششوں کی شکایت کررہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی ترکیہ میں ایمرجنسی اور بڑے حادثات کے دوران سوشل میڈیا پر اس طرح کی پابندیاں عائد کیے جانے کی تاریخ رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More