براؤزنگ

ویڈیو

استنبول میں الیکٹرک اسکوٹر چلنا شروع ہو گئے

استنبول شہر میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جس سے بچنے کے لئے شہریوں نے الیکٹرک اسکوٹر استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں ابھی استنبول کی میونسپل حکومت نے الیکٹرک اسکوٹرز کی ریگولیشنز تیار نہیں کیں جس کی وجہ سے ای اسکوٹرز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں

کئی بار بھارت کو مہذب ہمسایہ بننے کا کہہ چکے ، عمران خان

دوشنبے (پاک ترک نیوز)ازبکستان میں موجود پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھارتی نیوزایجنسی کے نمائندے نے سوال کیا کہ بھارت پوچھتا ہے ، دہشت گردی اور مذاکرات کیسے ایک ساتھ چل سکتے ہیں ؟ بھارتی صحافی کے اس ذومعنی سوال پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا ۔ "ہم تو کب سے اور کئی بار بھارت کو مہذب ہمسایہ بننے کا کہہ چکے لیکن ہر بار آر ایس ایس کی انتہا پسند زہنیت آڑے آ جاتی ہے۔

مکہ المکرمہ میں بارش اور ژالہ باری میں خانہ کعبہ کا طواف

مکہ المکرمہ (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ میں بارش اور ژالہ باری کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کیااور عصر کی نماز ادا کی ۔ ستائیس اپریل کو مکہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ۔ جس سے کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ کئی گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں ۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے ۔ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں مطاف بھیجا گیا۔بارش کے دوران عام گروپ بندی معطل کردی گئی اورشاہ فہد کی توسیع…

ارطغرل غازی کے مزید 3 جانباز پاکستان پہنچ گئے

لاہور -مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے تین جانباز گوکتوغ ،درویش اسحاق، اور کوتلوجاالپ پاکستان پہنچ گے۔ ترک اداکاروںمہمت پالا ، حاکان سیرم ، گوکحان کراسک اور محمد فہد ملک کا لاہور ایئرپورٹ پر چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر قریشی ،معروف بزنس مین فیصل محمود ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور شاہد قادر نے استقبال کیا۔ ترک اداکاروں نے پاک ترک دوستی زندہ باد اور لاہور لاہور ہے کے نعرے لگائے اور کہا پاکستانی پرستاروں کا پیار انہیں یہاں کھینچ لایا ہے ۔ پاکستان پہنچ کر جس…

پاکستان – بیلاروس کے تجارتی امکانات ؟ 30سے زائد کمپنیاں شریک

منسک -بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے بیلاروسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری تعاون کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں بیلاروس کی 30 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، "میٹ دی ایمبیسڈر" ایونٹ میں تقریبا 40 تاجروں نے ورچوئل بنیادوں پر بھی شرکت کی ۔ بیلاروس کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مسٹر ولادیمیر الاخوویچ نے معاشی تعاون کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تقریب میں پاکستا نی سفیر سجاد حیدر خان نے "پاکستان - بیلاروس کے…

اخوت فاؤنڈیشن نے 7572 گھر بنوا دیئے ، شکریہ عمران خان

لاہور-وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے کے کمزور طبقات کو گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے ضمن میں اہم کامیابی ملی ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں کمزور طبقات کو بلا سود قرضے فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم اخوت فاؤنڈیشن نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ پانچ ارب روپے کی رقم کم آمدنی والے طبقات کو فراہم کی جس کے اب مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک ساڑھے سات ہزار (7572)گھروں کی تعمیر کے لئے 3.35ارب روپے بروئے کار لائے جا چکے ہیں۔جبکہ اب تک فراہم کردہ رقوم کی ریکوری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More