اوبر نے پاکستان میں کام بند کر دیا ،ذیلی ادارہ کریم کام کرتا رہے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
امریکہ کی معروف ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں کام بند کرتے ہوئے ملک میں اوبر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم کمپنی کا ذیلی ادارہ کریم اسکی جگہ لے گا۔
اوبر پاکستان نے گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں اوبر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوراوبر ایپ بند ہونے کے بعد ہمارا ذیلی برانڈ کریم کام کرتا رہے گا۔ کریم ایپ کے ساتھ پاکستان بھر میں رائیڈ ہیلنگ سروسز اور ڈرائیوروں کے لیے کمائی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اوبر نے 2019 میں اپنی حریف کمپنی ’کریم‘ کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں کمپنیاں آزاد حیثیت میں اپنے الگ نام کے ساتھ کام کریں گی۔
واضح رہے کہ 2022 میں اوبر پاکستان نے ملک کے پانچ بڑے شہروں، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد میں اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج تک کمپنی صرف لاہور میں فعال تھی۔ حالیہ اعلان کے بعد اوبر ایپ لاہور میں بھی فعال نہیں رہے گی۔
دریں اثنا اوبر کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے ایم میل پیغام میں کہا گیا ہےکہ اوبر کی بندش کے بعد انکے صارفین کو ذیلی برانڈ کریم کے ذریعے رائیڈ ہیلنگ کی خدمات پیش کی جاتی رہیں گی اور صارفین کے پاس سائن اپ کرنے اور کریم پر سفر کرنے کا اختیار ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More