یو ای ایف اے نے ترکی کے لئے دو لاکھ یورو امداد جاری کر دی

نائیون، سوئٹزرلینڈ(پاک ترک نیوز)
یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یو ای ایف اے )نے جون میں چیمپئنز لیگ کے فائنل کےمیزبان ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی کاموں میں مددکے لئے فوری طور پر ترک فٹ بال فیڈریشن کو دو لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کر دی ہے۔
ترک فٹ بال فیڈریشن (ٹی ایف ایف) کے صدر مہمت بیوکیکی نے اعلان کیا تھا کہ یو ای ایف اےنے اظہار یکجہتی کے طور پر تقریباً تین لاکھ یورو کی پیشکش کی ہے۔جبکہ یو ای ایف اےاستنبول میں 10 جون کو چیمپئنز لیگ کے فائنل سے پہلے مزید فنڈ اکٹھا کرنے اور ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کے لیے اپنی 55 رکن ایسوسی ایشنز کے درمیان کام کو مربوط کر رہی ہے۔
ابتدائی عطیات میںیو ای ایف اےکی طرف سےٹی ایف ایف کو 150,000 یورو اوریو ای ایف اے فاؤنڈیشن فار چلڈرن چیریٹی کے لیے مشترکہ 50,000 یورو شامل ہیں تاکہ جنوبی ترکیہ اور شام میں آفت زدہ علاقے میں کام کرنے والی دو تنظیموں کی مدد کی جا سکے۔
یو ای ایف اے نے کہا ہےکہ اگلے ہفتے چیمپئنز لیگ، یوروپا لیگ اور یوروپا کانفرنس لیگ کے میچوں سے پہلے ترکیہ اور شام کے زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی جائے گی۔ جبکہ آئندہ جمعرات کو ترکیہ میں منعقد ہونے ٹرابزنسپور یوروپا کانفرنس پلے آف راؤنڈ میں باسل کی میزبانی کرے گا اور کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More