کیف (پاک ترک نیوز )یوکرین کی جانب سے اوڈیسا کے علاقے میں 17روسی ڈرون تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔
مقامی گورنرک ے مطابق اوڈیسا میں دریائے ڈینیوب کی بندرگاہ ایزمیل پر روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمان پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
کیف کا دعویٰ ہے کہ روسی ڈرون ڈینیوب حملوں کے دوران رومانیہ کی سرزمین پر اڑا دیے گئے۔ دوسری جانب رومانیہ کی وزارت دفاع کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے ۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے خلاف کیف کی جوابی کارروائی کے درمیان وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کی جگہ لیں گے۔