کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے 15 روسی میزائلوں کو مار گرایاہے۔
تفصیلاتل کےمطابق یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے روسی افواج کی طرف سے داغے گئے 18 میں سے 15 میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے ۔روسی کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنے پڑوسی پر حملے تیز کر دیے ہیں۔
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی نے کہا کہ روسی حملہ آوروں نے اسٹریٹجک ایوی ایشن طیاروں سے یوکرین پر حملہ کیا۔
کیف میں حکام نے بتایا کہ فوری طور پر کسی شہری کی ہلاکت یا رہائشی عمارتوں یا انفراسٹرکچر کی تباہی ریکارڈ نہیں کی گئی۔