یوکرین کا پہلی بار روسی ہائپر سانک میزائل کو امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ کے ذریعے مار گرانے کا دعوی

 

کیف (پاک تر نیوز) یوکرین نے کہا کہ اس نے پہلی بار نئے حاصل کردہ امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے کیف پر ایک روسی ہائپر سونک کنزال میزائل کو مار گرایا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر مائکولا اولیشچک نے کہا کہ کنزال قسم کے بیلسٹک میزائل کو ہفتے کے شروع میں یوکرین کے دارالحکومت پر راتوں رات کیے گئے حملے میں روک دیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب یوکرین نے پیٹریاٹ دفاعی نظام استعمال کیا تھا۔
یوکرینی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے منفرد کنزال کو مار گرایا ہے یہ 4مئی کو رات کے وقت حملے کیلئے بھیجا گیا تھا ۔
اولیشچک نے کہا کہ Kh-47 میزائل کو روسی علاقے سے ایک MiG-31K طیارے نے لانچ کیا تھا اور اسے پیٹریاٹ میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More