60ملکوں اور مالیاتی اداروں کی یوکرین ریکوری کانفرنس

لندن(پاک ترک نیوز)

60ملکوں اور مالیاتی اداروں کی یوکرین ریکوری کانفرنس 2023 کا آغاز ہو گیا ہے.  کانفرنس کا مقصد یوکرین کی جنگ کے بعد بحالی کے لیے مالی اور سیاسی امداد کو متحرک کرنے میں مدد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرنا ہے۔

برطانوی دارالحکومت میں شروع ہونے والی کانفرنس یوکرین ریفارم کانفرنس کے نام سے جانے والی سالانہ تقریب کے پہلے ایڈیشن کے چھ سال بعد اور روس اور یوکرین جنگ کے 17ویں مہینے میں داخل ہونے پرمنعقد ہو رہی ہے۔دو روزہ ایونٹ میں 60 سے زائد ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔جس کا مقصد یوکرین میں جنگ کے بعد کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔

افتتاحی سیشن کے دوران، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے کیف کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی تعمیر نو میں روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے لیے قانونی راستے تلاش کرنے کے لیے” اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہاہے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ برطانیہ یوکرین کو اس کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کا کثیر سالہ مالیاتی پیکج فراہم کرے گا کیونکہ وہ روسی افواج کو پیچھے دھکیل رہا ہے۔

دریں اثنا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی بحالی ایک عالمی کام ہے۔ہم یوکرین کی حفاظت کررہے ہیں، اور اس طرح ہم آزادی کی حفاظت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم یوکرین کی تعمیر نو کریں گے، تو ہم اسے نہ صرف ملک، خطے، براعظم بلکہ پوری دنیا کے لیے آزادی کی علامت بنائیں گے۔

یاد رہے کہ عالمی بینک کے مطابق یوکرین کو تعمیر نو کے لیے 400 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More