یوکرین نے کریمیا میں اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ،روس

ماسکو (پاک ترک نیوز)روس نے دعوی کیاہےکہ یوکرین نے کریمیا نے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے ۔
روسی الحاق شدہ علاقے کریمیا کے گورنر کا کہناہے کہ شہر دزانکوئی میں گولہ بارود کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روسی حکام نے ماسکو کے اوپر دو یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعوی بھی کیا ہے ۔
کیف کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے اوڈیسا علاقے میں بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے پر رات گئے ایک روسی ڈرون حملے میں اناج کا ایک ڈپو تباہ اور چار افراد زخمی ہو گئے۔
کریملن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو نے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے سے اس لیے دستبرداری اختیار کی کیونکہ یہ معاہدہ اپنی افادیت کھو چکا ہے کیونکہ اس میں توسیع کی شرائط کو پورا نہیں کیا گیا ہے ۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More