یوکرین جنگ ہمارے مخالفوں کو دیوالیہ کردیگی، 2024روس میں خاندان کے سال کے طور پر منایا جائے گا،صدر پوٹن کا سالانہ خطاب
ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے نئے سال کے سالانہ خطاب میں روس میں 2024کو خاندان کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں جاری جنگ کا واضح طور پر ذکر کیے بغیر اپنی فوج کیقومی سطح پر بھر پور حمایت پرقام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر پوٹن کا پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب روس کے 11 ٹائم زونز میں سے ہر ایک میں آدھی رات سے کچھ پہلے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔جس میں انہوں نے اپنے فوجیوں کو ہیرواورسچ کی لڑائی میں سب سے آگےقرار دیا۔انہوں نے اقتصادی مسائل کا بھی حوالہ دیا جو بہت سے روسیوں کے لیے ایک اہم موضوع ہے۔ اور 2024 کو "خاندان کا سال” قرار دیا۔
روسی صدر نےاپنےخطاب میں پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ دبنگ انداز اپناتے ہوئے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو آڑھے ہاتھوں لیا اور خبردار کیا کہ بھاڑے کی یہ جنگ روس کے مخالفوں کو کنگال کر دےگی۔
صدر پوٹن نے کریملن کے روایتی پس منظر میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کے لیے جو جنگی پوسٹ پر ہے۔وہ سچائی اور انصاف کی لڑائی میں سب سے آگےہے۔آپ ہمارے ہیرو ہیں، ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں۔ہمیں آپ پر فخر ہے۔اور ہم آپ کی ہمت کیقدرکرتے ہیں۔ انہوں نےیوکرین کے ساتھ جنگ میں ہزاروں روسی ہلاکتوں کا ذکرکرتے ہوئےکہا کہ ہم نے ایک سے زیادہ بار ثابت کیا ہے کہ ہم مشکل ترین مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کیونکہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو ہمیں تقسیم کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم روسی اپنے خیالات میں، کام میں اور جنگ میں متحد ہیں۔ اور یہ سب روسی عوام کی سب سے اہم خصلتوں یکجہتی، رحم اور، صبرکوظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ روسی صدر کی سالانہ تقریر ایک روایت ہے جس کا آغاز سوویت رہنما لیونیڈ بریزنیف نے کیا تھ۔، اور یہ روس میں چھٹیوں کا ایک اہمایونٹہے۔ جسے کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔