یوکرین کی مسلح افواج توپ خانے، گولہ بارود، جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی کمی کا شکار ہیں، صدر زیلنسکی

لیووف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج توپ خانے، گولہ بارود، جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی کمی کا شکار ہیں۔ گذشتہ روز اپنے لیٹوین ہم منصب ایگلز لویٹس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، زیلنسکی نےمطالبہ کیا کہ مغرب کو یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کو تیز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ توپخانہ وہ نمبر ایک چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ نظام اور گولہ بارود دونوں، بڑی مقدار میںدرکار ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کو توپ خانے کی ضرورت روسی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ا پنے ا ن علاقوں کو واپس لینے کے لیے ہے جن پر روس نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ زیلنسکی نے جنگی طیاروں کی کمی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہمیں طیاروں کی ضرورت ہے۔ بات چیت یا وعدوں کی نہیں۔ ہمیں صرف اپنے لڑکوں کو تربیت دینے اور طیارے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یوکرینی افواج میں ٹینکوں کی کمی کا بھی اعتراف کیا۔اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کچھ بھی ہو ہم ٹینک آرمی حاصل کر لیں گے۔ ہماری مسلح افواج کو پہلے ہی تربیت دی جا رہی ہے اور یہ کام جلد ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More