یوکرینی وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یوکرین کے وزیر خارجہ ڈیمٹری کولیبا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ڈیمٹری کولیبا میں مذاکرات ہوں گے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت بھی ہو گی۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہو گی ۔ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان اور یوکرین وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہو گی جب کہ دونوں رہنما وزارت خارجہ میں پودا بھی لگائیں گے۔
پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ ملاقات میں روس یوکرین جنگ سے غذائی بحران کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More