یوکرینی صدر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولایمیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے ۔اپنے دورےکے دوران وہ سعودی قیادت سے امن، جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تاکہ یوکرین کے امن منصوبے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ جنگی قیدیوں کے معاملے پر بات چیت کی جا سکے۔
ایجنڈے میں زیلنسکی کا 10 نکاتی امن منصوبہ ہے، جس کی بنیاد یوکرین سے مکمل روسی انخلاء، جنگی مجرموں کی تلافی اور سزا کے ساتھ ساتھ یوکرین کے جنگی قیدیوں کی رہائی اور ریاض کی ثالثی کے تحت ان کی واپسی ہے۔
زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ سعودی قیادت نے پہلے ہی ہمارے لوگوں کی رہائی میں تعاون کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس میٹنگ کے بھی نتائج بھی مثبت برآمد ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More