لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا کہناہے کہ بلے باز عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سب سے زیادہ باصلاحیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں میں عظیم کرکٹر بننے کی کافی صلاحیتیں ہیں، لیکن "انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح پنپ نہیں سکے جس طرح انہیں ہونا چاہیے تھا”۔
جہاں اکمل اور شہزاد دونوں نظم و ضبط کے معاملات کی وجہ سے اسپاٹ لائٹ میں رہے ہیں، اظہر نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ٹیم انتظامیہ ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔
تھوڑی سی ذمہ داری اور الزام انتظامیہ پر ہے۔ کیا انہوں نے ایسے طریقے استعمال کیے جن کے ذریعے اکمل اور شہزاد بہتر ہو سکتے تھے؟ اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں کے دوسرے مسائل ہیں تو ان کی کونسلنگ کی جانی چاہیے تھی۔