عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آمد و روانگی کی اجازت

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) تمام عمرہ زائرین کی سعودی عرب کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سعودی ایوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل عمرہ ویزا والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے تاہم اب دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹ سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More