ترکیہ کو ایف۔16لڑاکا طیاروں کی فروخت کی درخواست پر غور کروں گا۔سینیٹر بین کارڈن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے مقرر کردہ چیئرمین نے لاک ہیڈ مارٹن ایف۔16لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ترکئی کی درخواست پر غور کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
ڈیموکریٹسینیٹر بین کارڈن نے گذشتہ روز کہا کہ ہ صرف سویڈن کا نیٹو میں شامل ہونا نہیں کئی اور عوامل بھی اس 20 ارب ڈالر کے معاہدے کےفیصلے پر اثر انداز ہوں گے۔
کارڈن نے بااثر پینل کی قیادت سنبھالنے کے ایک دن بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے ان میں سے بہت سے معاملات پر انتظامیہ سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہمجھےاس مسئلےکو سمجھنے کی ضرورت ہے۔کارڈن نے کہا کہ انہوں نے بدھ کو اتحادی سفیروں کی میٹنگ میں ترک حکام کے ساتھ سویڈن کے نیٹو میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جس میں ترک حکام نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ کا م آئندہ ماہ کے پہلے حصے میںہو جائےگا۔اگر یہ حقیقت ہے تو کم از کم نیٹو کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ لیکن نیٹوسے سویڈن کے الحاق کے علاوہ اور بھی مسائل ہیں جنہیں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری بات چیت کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More