یمن میں اقوام متحدہ کا سکیورٹی عملہ 18 ماہ کی قید کے بعد رہا

صنعا(پاک ترک نیوز) یمن میں اقوام متحدہ کے سکیورٹی عملے کو 18 ماہ کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا ،اقوام متحدہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی رہائی کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اغوا ایک غیر انسانی اور ناقابل جواز جرم ہے جو قابل مذمت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے مجرموں سے جواب دہی کا مطالبہ بھی کیا، رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو کس نے اغوا کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More