بینونی (پاک ترک نیوز) بھارت نے انڈر-19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان اودے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل میں اچھا پرفارم کرکے ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔
جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔
یاد رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارتی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان اودے سہارن، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، پریانشو مولیا، سچن داس، مشیر خان، ارویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری، سومی پانڈے۔
جنوبی فریقہ میں لہوان پریٹوریئس، اسٹیو اسٹوک، ڈیوڈ ٹیگر، رچرڈ سیلٹسوین، دیوان ماریس، جوآن جیمز، اولیور وائٹ ہیڈ، ریلی نارٹن، ٹرسٹن لوس، نکوبانی موکوینا، کوینا مافاکا شامل ہے ۔