کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

کرم ایجنسی (پاک ترک نیوز) کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد فریقین فائر بندی پر رضا مند ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہو گئے جس کے بعد امن جرگہ کے ارکان مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔ مسلح افراد کو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں ، پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More