سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کرکٹ بورڈ کا اقدام ،آئی سی سی کی ضرورت نہیں ،پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں تین اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور تعمیر اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ضروریات نہیں تھیں بلکہ یہ پی سی بی کا اپنا فیصلہ تھا۔
اربوں کی لاگت کے ساتھ تینوں اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور تعمیر کا کام فروری-مارچ 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے صرف سات ماہ قبل ہی شروع ہو چکا تھا۔
شروع میں میڈیا اور کھیلوں کے حلقوں میں یہ تاثر عام تھا کہ ان سٹیڈیمز کی تعمیر کا منصوبہ کھیل کی بین الاقوامی گورننگ باڈی کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا تھا۔
تاہم، پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا کہ آئی سی سی کے وفد نے تینوں اسٹیڈیموں کا دورہ کیا تھا ۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم اور انہیں آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے میچوں کی میزبانی کے لیے فٹ قرار دیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے، حالانکہ آئی سی سی کے وفد نے، جس نے پاکستان میں سہولیات کا معائنہ کیا، اس بات کی تصدیق کی کہ تمام اسٹیڈیم میچوں کی میزبانی کے لیے موزوں ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More