واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ اور اتحادی ممالک یوکرین کو 50ایف 16 سمیت جدید ترین جنگی طیارے فراہم کریں گے۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ اور اتحادیوں کے فیصلے کو تاریخی اور قابل تعریف قرار دیا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نےبیان میں کہا کہ صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو ایف 16 سمیت جدید جنگی طیارے دینے کے فیصلے سے جی سیون ممالک کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے۔ امریکی فوجی یوکرینی پائلٹس کو ایف 16 طیارے اڑنے کی تربیت بھی فراہم کریں گے۔
امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں یوکرینی پائلٹس کی تربیت کے دوران یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ یوکرین کو طیارے کب دئیے جائیں گے۔