ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روسو فوبیا کا شکار ہیں اور ہمارے ملک کو تباہ کرنے کے لئےمیدان جنگ میں روس پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیںمگر یہ ممکن نہیں۔
منگل کے روز روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اجتماعی طور پر مغرب اور ان کے کٹھ پتلی زیلنسکی کے اقدامات یوکرینی بحران کی عالمی نوعیت کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کا اسٹریٹجک ہدف میدان جنگ میں روس پر فتح حاصل کرنا ، ہمارے ملک کو کمزور کرنایا یہاں تک کہ تباہ کرنے کے طریقہ نکالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین اس مقصد کے حصول کے لیے کچھ بھی کریں گے۔
روس کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے مطابق اس تنازع کا فائدہ اٹھانے والا امریکہ ہے جو اقتصادی اور تزویراتی طور پر اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاوروف نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن روس اور یورپ کے درمیان روایتی بندھنوں کو توڑنے اور اپنے یورپی حریفوں کے امریکہ پر مزید انحصار کرنے کا ایک اہم جیو پولیٹیکل ہدف بھی حل کر رہا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ اگر اور جب یورپ اپنے موجودہ روسو فوبک جنون سے نکلتا ہے۔ اور اگر قومی سطح پر سیاست دان متحرک نظر آتے ہیں جو روس کے ساتھ مساوی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے فوائد کو سمجھتے ہیں۔ تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں وہی ملاہے جو ہم نے چاہاہے۔ ہم حقیقت پسند ہیں۔چنانچہ ہم ان چند یورپیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے جو روس کے ساتھ اپنی دوستی کو اہمیت دیتے ہیں۔تاہم روس روسوفوبز کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔