واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےکہا ہےکہ امریکہ کی جانب سےیوکرین کو 33 واں فوجی امداد کا پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے جس کی مالیت400 ملین ڈالر ہے۔
انہوں نےگذشتہ شب امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس پیکج میں امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہمارس ٹینکوں، ہوئیٹزر توپوں سمیت بریڈلے انفنٹری لڑاکا گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیوں کے لانچ شدہ پلوں کے لیے مزید گولہ بارود شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "روس اکیلا آج اپنی جنگ ختم کر سکتا ہے۔”
بلنکن نے کہا کہ جب تک روسپسپائی اختیار کر کے مزاکرات نہیں کرتا، جتنا وقت لگے گا، ہم یوکرین کے ساتھ متحد رہیں گے اور میدان جنگ میں اس کی فوج کو مضبوط کریں گے تاکہ یوکرین مذاکرات کی میز پر مضبوط ترین ممکنہ پوزیشن میں ہو۔