امریکہ کے پاس چین کی جدید چپ بنانے کی اہلیت کے کوئی ثبوت نہیں،وزیر تجارت

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ چینی کمپنی ہواوے بڑی مقدار میں جدید چپس کے ساتھ اسمارٹ فون تیار کر سکتی ہے۔
ریمنڈو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں چین کے ایک اعلی درجے کی چپ بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر سات نینو میٹر چپس تیار کر سکتے ہیں ۔
ہواوے نے حال ہی میں اپنے میٹ 60 پرو فون کی فروخت شروع کی ہے جس میں ایک چپ موجود ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ چینی چپ فاؤنڈری سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل کارپوریشن (ایس ایم آئی سی) (0981۔ایچ کے) کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت کے ساتھ بنایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More