امریکی اہلکاروں نے بحیرہ احمر میں بحری بیڑے پر یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی بحری بیڑے پر بحیرہ احمر میں یمن سے فائر ہونے والا ڈرون امریکی اہلکاروں نے مارا گرایا ۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق بحیرہ احمر کی سیر کرنے والے امریکی جنگی جہاز نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے سے فائر کیے گئے ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
امریکی سنٹر کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والے ڈرون کو امریکی بحری بیڑے کے اہلکاروں نے نشانہ بنایا ہے ۔
CENTCOM نے کہا کہ امریکی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا یا اس کے عملے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
یمن کے حوثی باغیوں نے غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائلوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More