وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔
انھوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بلیک سی گرین انیشیٹو ( بی ایس جی آئی ) کی میعاد ختم ہونے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More