قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو امریکہ دیوالیہ ہوجائیگا: وزیر خزانہ کا کانگریس کو تیسرا خط

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی محکمہ خزانہ نےایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ وہ قرض کی حد میں اضافے کے بغیر صرف 1 جون تک امریکی حکومت کے بل ادا کرنے کے قابل ہو گا۔چنانچہ امریکی کانگریس کے ریپبلکنز اور وائٹ ہاؤس کے مذاکرات کاروں کے لیے معاہدے تک پہنچنے کے لیے صرف 9 دن باقی رہ گئے ہیں۔
تین ہفتوں میں کانگریس کو لکھے گئے اپنے تیسرے خط میں پیر کے روز وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ اس بات کا "بہت زیادہ امکان” ہے کہ محکمہ جون کے اوائل تک امریکی حکومت کی تمام ادائیگیوں کی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر پائے گا۔ جس سے پہلی بار امریکی ڈیفالٹ شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قرض کی حد یکم جون تک پابند ہو سکتی ہے۔
ییلن کا خط موصول ہونے والی آمدنی اور ادائیگیوں کے بارے میں مزید اعداد و شمار کی عکاسی کرتا ہے۔ جب اس نے 15 مئی کو کانگریس کو بتایا تھا کہ محکمہ خزانہ کے پاس ممکنہ طور پر 1 جون کے اوائل میں سرکاری بلوں کی ادائیگی کے لیے نقد رقم ختم ہو جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے کہاتھا کہ جمعہ تک اس کا کیش بیلنس 60.66 ارب ڈالر تھا، جو ایک دن پہلے 57.34 ارب ڈالر اور ایک ہفتہ قبل 139.94 ارب ڈالر تھا۔17 مئی تک محکمہ خزانہ کے پاس قرض کی حد کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے دستیاب غیر معمولی نقد انتظامی اقدامات کے تحت 92 ارب ڈالر قرض لینے کی گنجائش باقی تھی۔
وارنگسٹن آئی سی اے پی نے گذشتہ جمعہ کے لیے55 ارب ڈالرکے نقد بیلنس کی پیشن گوئی کی تھی لیکن اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ یکم جون کو 25 ارب ڈالر تک کم ہو جائے گا۔ جمعہ کو کلائنٹس کے لیے گولڈمین سیکس کے ایک نوٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ نے قرض کی حد کی ماضی کی اقساط میں30 ارب ڈالرنقد ادائیگی کا استعمال کیا ہے۔اور یہ حالات کی سنگینی کا واضح اشارہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More