امریکہ یوکرین میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا ،وائٹ ہائوس

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) وہائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں لڑنے کے لیے فوج نہیں بھیجے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے ساتھ جنگ کے دوران کیف کی مدد کے لیے مغربی افواج بھیجنے پر غور کیا۔
قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں لڑائی کے لیے فوج نہیں بھیجے گا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا گیاکہ امریکہ تربیت یا دیگر مقاصد کے لیے فوجی بھیج سکتا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین میں کسی بھی تعیناتی کی مخالفت کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More