ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد / چارسدہ(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر قرار دیدیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ن ے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ، نگران وزیر اعظم صدارت کریں گے۔ اجلاس میں6 نکاتی ایجنڈے سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، حج پالیسی 2024ء پھر پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں بینکوں کو مالی سال 2021ء تا 2022ء میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس، پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے ایک اجلاس میں ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر قراردیا اسمگلنگ پرقابو پانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فریقین سے مشاورت کی جائے،جس میں تمام اداروں کی تجاویز شامل کی جائیں۔
نگران وزیراعظم سابق نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر گئے۔ انھوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More