امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی نے بلنکن کے سمن جاری کر دئیے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول نے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کو سمن جاری کیا ہے۔ جس میں ان سےکہا کیا گیا ہے کہ وہ 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بارے میں کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر گواہی دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز جاری ہونے والےطلبی کے اس سمن میں، بلنکن کو 19 ستمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے اور یہ بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری آف سٹیٹ کی جانب سے سمن کی عدم پیروی کی صورت میں توہین کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے امور کی سماعت کا انعقاد کر رہی ہے۔ کیونکہ محکمہ خارجہ افغانستان سے انخلاء میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا اور اگست کے غیر جنگی انخلاء آپریشن (این ای او) کے دوران سینئر اتھارٹی کے طور پر کام کرتا رہاتھا اس لئے کمیٹی نے سیکریٹری خارجہ کو طلب کر رہا ہے۔ مگر وہ کمیٹی کے سامنے گواہی دینے کے لئے پیش نہیں ہو رہے۔ جس کے بعد اب ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
دریں اثنا کمیٹی کے چیئرمین میک کاول نے بلنکن کو ایک خط میں لکھاہے کہ سیکرٹری آف اسٹیٹ کے طور پر انخلاء اور این ای او کے دوران آپ کو ان کوششوں کی قیادت کرنے اور امریکیوں اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے ذمہ داری سونپی گئی تھی اس لیے آپ اس پوزیشن میں ہیں کہ کمیٹی کی ممکنہ قانون سازی کے بارے میںمدد کریں جس کا مقصد انخلا کی تباہ کن غلطیاں، بشمول محکمہ کی قانون سازی کی اجازت میں ممکنہ اصلاحات عمل میں لانا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہےکہ بلنکن نے افغانستان پر کانگریس کے سامنے 14 سے زائد مرتبہ گواہی دی ہے اور مزید کہا کہ بلنکن کمیٹی کی تجویز کردہ تاریخوں پر گواہی دینے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More