نیویارک (پاک ترک نیوز)
امریکہ نے گندھارا تہذیب کے 13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کےچوری شدہ 133 نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ نوادرات کی واپسی کی یہ تقریب پاکستان کو اس طرح کی پانچویں منتقلی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یہاں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں یہ گندھارا دور کے نوادرات جنہیں چوری کرکے امریکہ لایا گیا تھا۔انہیں پاکستان کے کونسل جنرل کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پرنیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، جنہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے نوادرات وصول کیے، نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، اس کے نوادرات کی اسمگلنگ یونٹ، اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا چوری شدہ ثقافتی خزانے کی بازیافت میں ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے تقریب میں کچھ برآمد شدہ نوادرات کی نمائش بھی کی گئی اور قونصل جنرل اتوزئی نے کہا کہ یہ نوادرات پاکستان بھر کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔ قونصل جنرل نے مین ہٹن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، میتھیو بوگڈانوس کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے، جو کہ نوادرات کی اسمگلنگ یونٹ کے سربراہ ہیں تاکہ واپس کیے گئے نوادرات پاکستان کو واپس منتقل ہو سکیں۔