اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کیے۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے۔
حلقہ پی کے 90 سے اے این پی کے امیدوار یعقوب خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ آزاد امیدوار جنید اللہ آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
این اے 35 سے آزاد امیدوار نور اسلم آفریدی کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسی نشست سے آزاد امیدوار فواد اللہ خان آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔