ویتنام ،10منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں30افراد جل کر ہلاک ،20زخمی

ہنوئی(پاک ترک نیوز) ویتنام میں رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 30 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 20 شدید زخمی ہیں۔
ویتنام کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع پارکنگ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جہاں درجنوں موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔پارکنگ ایریا میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 20 زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 54 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
گنجان آباد علاقے میں واقع اس فلیٹ کی بالکونیاں چھوٹی اور لوہے کی گرل سے بند تھیں۔ آگ میں پھنسے افراد کے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور امدادی کاموں میں بھی جگہ کی تنگی رکاوٹ تھی۔
یاد رہے کہ ویتنام میں ہی ایک سال قبل 3 منزلہ بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔ 2018 میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 13 جب کہ 2016 میں ہنوئی میں بھی ایسے ہی حادثے میں اتنے ہی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More