بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں تعینات بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر ثاقب فوریک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بوسنیا کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More