دورہ یو اے ای ،وزیراعظم آج مصروف دن گزاریں گے

 

ابوظہبی (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے سلسلے میں آج ایک مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ابو ظہبی کے صدارتی محل میں ملاقات کرینگے۔
وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کرینگے۔
وزیراعظم اماراتی سرمایہ کار کمپنیز کے نمائندگان سے ملاقات کرینگے۔ مزید براں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے واحة الكرامة بھی جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More