وہاب ریاض اور عبدالرزاق ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر عہدوں سے فارغ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔
قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمہ داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدہ سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیورو کریٹ کو اب قومی ٹیم کا نیا مینجر بنایا جاسکتا ہے۔
بورڈ آفیشل نے رزاق اور وہاب سے مزید سلیکشن کی ذمہ داریاں نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کے ساتھ ٹیم انتظامیہ میں بھی بعض اہم تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More