ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں.نواز شریف

دبئی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔
دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے۔ وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا۔ آج ملک پیچھے چلا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More