ابوظہبی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔
ابوظہبی میں آئی ٹی سے متعلق تقریب میں شرکت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ ملکر پاکستان کی معیشت مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔گزشتہ اڑھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے سو د مند اقدامات کئے ۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے والد کی طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔