ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے،اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے: بابراعظم

نیو یارک(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور مرحلے میں شکست دوچار کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More