پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی سے ہو،امریکہ

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی سے ہو۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن بالکل آزاد ہے جو صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے حکومتیں یا دیگر اداروں کے اگر کچھ سوالات یا تبصرے ہیں تو انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔
ویدنت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے اور پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی سے ہو۔
یاد رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے ناروا سلوک کی نشاندہی کرتے ہوئے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More