ویگنر گروپ کے ہتھیاروں روسی فوجیوں منتقل کردیئے جائیں گے ،روس

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کے پاس موجود بھاری ملٹری ہارڈویئر کو روسی فوجیوں کو منتقل کر دیا جائے گا، کیونکہ ماسکو ویگنر گروپ کو اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ نجی فوجی کمپنی ویگنر سے روسی مسلح افواج کے یونٹوں کو بھاری فوجی سازوسامان کی منتقلی کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے روس میں ہفتے کے آخر میں ایک مختصر بغاوت کی قیادت کی۔جس کے سبب روس میں سنگین سیکورٹی بحران نے جنم لیا اور صدر ولادیمیر پوتن کی اقتدار پر گرفت پر سوالات اٹھائے گئے تھے یہ ایسے وقت میں ہوا جب روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More