ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 270رنز کا ہدف دیدیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 270رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز نے 140جبکہ کیمپ بیل نے 45رنز بنائے ۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کپتان ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
سیریز کا دوسرا یک روزہ میچ 21جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 23اپریل کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More