تہران (پاک ترک نیوز)
بیلا روس اور ایران کے درمیان سال 2023-2026 کے لیے تعاون کے روڈ میپ کا تین سالہ جامع معاہدہ طے پاگیا ہے۔
بیلاروس کے صدور الیگزینڈر لوکاشینکو اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےیہاں ہونے والی بات چیت کے بعد تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کیے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کی جاری کردہ بیان کے مطابق روڈ میپ سیاست، معیشت، قونصلر خدمات، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، آرٹ، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں جامع تعاون فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ بیلا روسی صدر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پرتہران آئے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ایکشن پلان پر دستخط کیے، پلانٹ قرنطینہ اور تحفظ کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک بین الحکومتی معاہدہ، اور سزا یافتہ قیدیوں کی بقیہ مدت کے لیے اپنے ملک منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اسکے علاوہ فریقین نے بین الاقوامی آٹوموبائل تعلقات سے متعلق 1998 کے بین الحکومتی معاہدے میں بھی تبدیلیاں کیں اور دونوں ممالک کی ثقافت کی وزارتوں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
اگلی پوسٹ