وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

لیڈز(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے گزشتہ روز انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔
وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو لیڈز میں ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے خوش آمدید کہا، سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ بھی پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم آج مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک بھی پریکٹس کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More