چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کیلئے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور پہنچ گئے۔
پی سی بی کے مطابق وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن آج صبح لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق پی سی بی کو تفصیلات فراہم کریں گے۔
گیری کرسٹن کو چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر آئے ہیں، اس دوران ان سے قومی ٹیم کے مستقبل کے فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے۔
واضح رہے کہ گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی چیئرمین پی سی بی کو دے چکے ہیں۔ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی تھی۔
پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سابق کپتانوں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے پاکستان بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More