جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ تباہ کن زلزلے کے دس دن بعد بھی دو زندگیاں بچالی گئیں

انتاکیا (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں زلزلے کے بعد دسویں روز بھی تلاش اور بچاؤ کے جاری آپریشن میں ملبے سے 17سالہ لڑکی کوزندہ بچا لیا گیاہے۔
ترک سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امدادی کارکنوں نے زلزلے کے 248 گھنٹے بعد صوبہ کہرامنماراس میں ایک منہدم عمارت کے ملبے سے ایک 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکال لیا ہے۔
جبکہ اس سے پہلے 13 سالہ مصطفیٰ کو ترکی کے صوبہ ہاتائے کے علاقے انتاکیا میں منہدم عمارت کے ملبے تلے 228 گھنٹے گزارنے کے بعد بچایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More