ترکیہ انتخابات میں جو بھی کامیاب ہو گا کام جاری رکھیں گے ،امریکہ

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں رن آف الیکشن میں جو جماعت بھی جیتے ہم ترکیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ ترکیہ میں ایک مضبوط جمہوریت کا تسلسل دیکھنا چاہتا ہے۔
ترکیہ میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات برسر اقتدار صدر رجب طیب اردوآن اور ان کی جماعت کو معمولی برتری حاصل رہی مگر وہ صدارتی انتخاب میں کامیابی کیلئے درکار پچاس فی صد ووٹ حاصل نہیں کرسکی۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخاب میں49.9جبکہ نیشن الائنس کے امیدوار، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلیچدار اوغلو نے44.96 فی صد اور عوامی اتحاد کے امیدوار "اتا” سنان اوگان نے صدارتی انتخابات میں 5فیصد ووٹ حاصل کیے۔
سپریم الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد ینار نے باضابطہ طور پرپیر کے روز اعلان کیا کہ صدارتی انتخابات کا دوسرا دور 28 مئی کو ہوگا کیونکہ کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ملے۔
تاہم یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے مبصرین کا خیال تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ ظاہر کیا کہ اسے انتخابات کے انتظام میں شفافیت حاصل نہیں ہے، خاص طور پر انتخابات کی جانبدارانہ حکومتی میڈیا کوریج بہت زیادہ دکھائی دیتی ہےجس پر انہیں تشویش ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More