استنبول (پاک ترک نیووز)
ترکش ایئرلائنز (ٹی ایچ وائی) نے جنوری تا اپریل کے عرصے میں 23.6 ملین مسافروں کو لے کر سفر کیا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 34 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے ترک سٹاک مارکیٹ بورساکو فراہم کردہ معلومات میں بتایا ہے کہ مسافروں کے بوجھ کا عنصر 71.4 فیصد سے بڑھ کر 80.8 فیصد ہو گیا۔2023 کے پہلے چار مہینوں میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 42.4 فیصد سالانہ بڑھ کر 15.4 ملین تک پہنچ گئی۔ جبکہ اندرون ملک مسافروں کی تعداد 19.8 فیصد بڑھ کر 8.3 ملین ہو گئی۔اور اسی دوران نشستوں کی گنجائش سال بہ سال 12 فیصد بڑھ کر 84,051 ہوگئی۔
کمپنی رپورٹ کے مطابق روان سال کے پہلے چار مہینوں میں ایئر لائن کی پروازوں کی تعداد 329 سے بڑھ کر 337 ہو گئی۔ جبکہ کمپنی نے اپنے بیڑے کو 372 طیاروں سے بڑھا کر 414 کر دیا ہے۔صرف اپریل میں، مسافروں کی کل تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 31 فیصد بڑھ کر 6.54 ملین ہو گئی۔ جس میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 26.2 فیصد بڑھ کر 4.1 ملین ہو گئی۔
پچھلے مہینے، ترکش ایئر لائنز نے 2.5 ملین اندرون ملک مسافروں کو سفری سہولت مہیا کی جو اپریل 2022 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا، ترکش ایئر لائنز کا مقصد زیادہ سے زیادہ امریکی سیاحوں کو ترکی میں راغب کرنا ہے۔جس کے لئےکمپنی نے 20 لاکھ سیاحوں کو امریکہ سے ترکی لانے کا ہدف بنایا ہے۔ترکش ایئر لائنز کے بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین احمد بولات نے کہا کہ ایئرلائن امریکہ سے 3.5 ملین مسافروں کو لے کراڑی لیکن ان مسافروں میں سے صرف 1 ملین کی منزل ترکی تھی، کیونکہ دیگر ٹرانزٹ مسافر تھے۔