ورلڈکپ جیت کر اللہ شکر کیوں ادا کیا، محمد سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔
ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیپشن لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ہے”۔
جس پر ہندو انتہاپسند صارفین نے مسلمان فاسٹ بولر کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے!”۔
ایک اور شخص نے لکھا کہ “اگر اللہ نے کرنا ہوتا تو تو ورلڈکپ پاکستان جیتتا، بھارت نہیں!”۔
گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میچ میں 5 ہزار تماشائیوں میں محض 500 مسلم تماشائی موجود تھے، بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مدد کیلئے پکارتا رہا مگر ہزاروں کے ہجوم میں سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More