کینبرا (پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کاکہنا ہے کہ ہمیں رن بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر چار پر کھیلیں گے۔
پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ سے قبل کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ‘بینوڈ قادر سیریز’ کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس باولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں، باولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عمل کرنا آسان ہوگا۔ سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے پہلے روز صحیح ٹریننگ نہیں ہوئی، اگلے روز ہمیں بہترین ٹریننگ کا موقع ملا۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں، خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں۔ یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی۔